پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے،مشتاق احمد سلطان
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)آج اسلام آباد میں پاکستان انقلابی پارٹی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان، سینئر ممبر مرکزی مجلس عاملہ ممتاز احمد آرزو، سینئر ممبر مجلس عاملہ راجہ شفیق، آرگنائزر راولپنڈی ملک جواد اور یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر بلال نواز نے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے خطرناک ترین دور سے گزر رہا ہے۔حکمران اور حزب اختلاف اقتدار کی جنگ میں ملکی بقا کو بھی داو پر لگانے کو تیار ہیں۔ پاکستان انقلابی پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ آج جو روایتی جمہوریت ہم پر مسلط ہے اس میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین جاگیرداروں اور سرمایہ داروں پر مشتمل ہیں لہٰذا ناموں کے فرق کے علاوہ ان پارٹیوں کے ایجنڈے میں کوئی فرق نہیں ہے۔اسی لیے ہم گزشتہ پچہتر سالوں سے یہ دیکھتے آئے ہیں
کہ اس ملک کے نوے فیصد عوام کو ہمیشہ مخصوص طبقہ اپنے اقتدارِ کی ریس میں لگا کر ہر بار بے وقوف بناتا آیا ہے کبھی ملکی سلامتی کے نام پر کبھی سرحدوں کی حفاظت کے نام پر کبھی مذہبی انتہا پسندی پھیلا کر اور کبھی جمہوریت آور آمریت کے نام پر لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک مخصوص ایلیٹ کلاس کی جمہوریت ہو یا آمریت دراصل یہ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ عوام کی نظروں میں جب کبھی ایک چہرہ بے رنگ و سپاٹ ہونے لگتا ہے اسکی جگہ ایک دوسرا چہرہ لے لیتا ہے لیکن ہر بار اقتدارِ کا راستہ ایک ہی طبقے کی طرف جاتا ہے جس نے کبھی یہ نہیں دیکھا یا سوچا کہ اس اقتدارِ کی لڑائی میں پاکستان کے مزدور ہاری کسان طالب علم خواتین اور خصوصاً وہ طبقہ جو روز کنواں کھودتا ہے
اور پانی پیتا ہے اس پر کیا بیت رہی ہے وہ کن مشکلات کا شکار ہے۔گزشتہ چار پانچ سالوں سے تو اقتدارِ کی رسہ کشی نے بے بس و لاچار محنت کش سے اسکے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے آج جو بھی ملکی حالات ہیں ہم اسکا زمہ دار تمام روائتی پارٹیوں اور اس ملک کی اشرفیہ کو سمجھتے ہیں جو اقتدار کی ہوس میں اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ ملک میں ہر طرف ایک ہو کا عالم ہے جمہوری رویوں اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر کہ رکھ دی گئی ہیں مجبور و محکوم بے بس ہاریوں مزدوروں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے
لہذا پاکستان انقلابی پارٹی مہنگائی بے روزگاری انسانی حقوق کی پامالی غیر جمہوری رویوں پر سراپائے احتجاج ہے اور حکمران اشرافیہ کے تمام دھڑوں سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر عام نوے فیصد لوگوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے اور ملک میں آئین و قانون کے مطابق عمل کر کہ عام پاکستانیوں کو جینے کا حق دیا جائے
پاکستان انقلابی پارٹی حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام ضروریات زندگی کی چیزوں تک عام آدمی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور اس طوفان مہنگائی سے عام آدمی کو نجات دلائی جائے
پاکستان انقلابی پارٹی نو مئی سمیت ہر اس عمل کی مذمت کرتی ہے جو اپنے ملک کی سالمیت اور اس میں انارکی پھلانے کا سبب ہوپاکستان انقلابی پارٹی ہر اس عام آدمی کی انسانی بنیادوں پر حمایت کرتی ہے جو بلا وجہ کسی بھی طرح کے ریاستی جبر کا شکار ہے
پاکستان انقلابی پارٹی صحافتی آزادی اور ہر طرح کی جمہوری آواز کو پابند کرنے پر احتجاج کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری قدروں پر قدغن نہ لگائی جائے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت
پاکستان انقلابی پارٹی