Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

راجہ یاسر پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے— فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر  برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

راجہ یاسر ہمایوں نے  ویڈیو بیان جاری کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے 12 سے 13 سال ہوگئے، پی ٹی آئی عمران خان کی ذات کی وجہ سے کی۔

ان کا کہنا تھاکہ 25 مئی 2022 سے پارٹی کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آتی جا رہی ہے، میں اور شفقت محمود لانگ مارچ کے قائل نہیں تھے پھر دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے اور اس کے نتیجے میں 9 مئی کا سانحہ ہوگیا، قومی اثاثوں پر ورکرز نے حملہ کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں پارٹی چھوڑنے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔

راجہ یاسر پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

https://youtu.be/QkHZD0ATOXI
Exit mobile version