فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق 40

فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق

فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق

فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق

جیل میں حملے کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کے سامنے کے دو دانت گرچکے، سرپر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی: مشتاق خان— فوٹو:فائل
جیل میں حملے کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کے سامنے کے دو دانت گرچکے، سرپر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی: مشتاق خان— فوٹو:فائل

امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی  نے ٹیکساس کی ایف ایم سی کارزویل جیل میں 20  سال بعد ملاقات کی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق 20سال بعد ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ فوزیہ صدیقی کو اس بات کی بھی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو ان کے بچوں کی تصاویر دکھاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں حملے کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کے سامنے کے دو دانت گرچکے، سرپر ایک چوٹ کی وجہ سے سننے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ جمعرات کو دوبارہ ملاقات طے ہے، میں خود بھی ملوں گا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن سے کہا کہ وہ ہر وقت اپنی والدہ، والد، بہن اور بچوں کو یاد کرتی ہیں اور انہی کے بارے میں سوچتی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں