فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق
فوزیہ کو عافیہ صدیقی سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی: سینیٹر مشتاق
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق 20سال بعد ہونے والی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ فوزیہ صدیقی کو اس بات کی بھی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کو ان کے بچوں کی تصاویر دکھاسکیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جمعرات کو دوبارہ ملاقات طے ہے، میں خود بھی ملوں گا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے ملاقات میں اپنی بہن سے کہا کہ وہ ہر وقت اپنی والدہ، والد، بہن اور بچوں کو یاد کرتی ہیں اور انہی کے بارے میں سوچتی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s