9 مئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا متعدد مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا
9 مئی واقعہ: حماد اظہر اور اسلم اقبال کا متعدد مرتبہ عمران خان سے رابطہ ہوا
لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے رابطوں کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑکے معاملے میں حماد اظہر اور اسلم اقبال کا عمران خان اورپارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال کے بھائی، بھتیجے اور رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا ہے، حماد اظہر کے سیکرٹری اور دیگر رشتے داروں کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s