Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وقار امین کی حدود اسلام گڑھ تھانہ میں جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیاتیوں کے خلاف متعدد کاروائیاں

ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وقار امین کی حدود اسلام گڑھ تھانہ میں جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیاتیوں کے خلاف متعدد کاروائیاں

اسلام گڑھ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وقار امین کی حدود اسلام گڑھ تھانہ میں جرائم پیشہ افراد بالخصوص منشیاتیوں کے خلاف متعدد کاروائیاں، منشیات برآمد، متعدد گرفتار،مزید تفتیش جاری، عوام علاقہ کا ایس ایچ او وقار امین کی کاروائیوں اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے کی گئی کاوشوں کو خوش آئند اقدام قرار دے کر خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وقار امین نے ہمراہ ہیڈتفتیشی اسد اقبال، ڈی ایف سی تنویر احمد معہ نفری پہلی کاروائی کرتے ہوئے ملزم بلال ابرار ولد ابرار احمد ساکن پرانا اسلام گڑھ سے مورخہ 5مئی 2023 کو 110 گرام چرس گردہ بمقام گرلز ڈگری کالج برآمد کر کے زیر مقدمہ 90/23 بجرم 9B CNSB درج کر تفتیش شروع کر دی۔

دوسرے مقدمے میں ملزم مہران علی ولد سجاد قیوم قوم شیخ ساکن حال محلہ رکھیال کو 220 گرام گردہ چرس برآمد کر کے مقدمہ 91/23 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی تیسرے مقدمے میں ملزم سنبیل انور ولد انور خام قوم بینس ساکن کیری رکھیال سے 7 مئی 2023 کو 140 گرام چرس گردہ برآمد کرکے مقدمہ 92/23 درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ چوتھے مقدمے میں ملزم قاسم عارف ولد محمد عارف ساکن بنگڑیلہ سے 18مئی 2023 کو 250 گرام چرس گردہ برآمد کر کے مقدمہ 97/23 درج کر دیا۔ پانچویں کاروائی میں ملزم دانیال اسلم ولد محمد اسلم قوم راجپوت ساکن طارق آباد پستول 30 بور معہ میگزین و 6 دانہ راؤند 30 مئی 2023 کو برآمد کر کے مقدمہ 111/23 بجرم 15 ضن 2/A.A درج کر دیا۔

چھٹے مقدمے میں ملزم اویس اقبال ولد مظہر اقبال قوم کشمیری ساکن دینہ حال مہتہ جاگیر سے مورخہ 30 مئی 2023 کو پستول 9MM معہ 3 عدد راوند برآمد کر کے مقدمہ 112/23 بجرم 337H 2/18P APC ضمن 15 2/A.A درج کر دیا۔ ساتویں مقدمے میں ملزم شیراز حسین ولد محمد رفیق قوم جٹ ساکن ڈھوک تہال چکسواری سے 10 بوتل شراب اعلیٰ کوالٹی 560 گرام چرس گردہ مورخہ 31مئی 2023 کو برآمد کر کے مقدمہ 113/23 بجرم 3/4-14/AM اور 9B/ CNSA درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

۔ جس پر عوام علاقہ نے ایس ایس پی میرپور عرفان سلیم و ڈی ایس پی فیصل شفیق کی زیر قیادت بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ وقار امین معہ نفری کی کاروائیوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہنے چاہیے ہیں تاکہ اسلام گڑھ جرائم بالخصوص منشیات سے پاک علاقہ کہلائے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ایس ایچ او وقار امین و ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد بھی پیش کی اور مزید کاروائیاں جاری رکھنے اور جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹنے کی اپیل بھی کی۔

Exit mobile version