اسلام گڑھ کی معروف کاروباری و مذہبی شخصیت غلام مصطفی کے صاحبزادے ،محمد فاروق کے چھوٹے بھائی ذیشان مصطفی عروف شانی رشتہ ازدواج میں منسلک
اسلام گڑھ (نامہ نگار)اسلام گڑھ کی معروف کاروباری و مذہبی شخصیت غلام مصطفی کے صاحبزادے ،محمد فاروق کے چھوٹے بھائی ذیشان مصطفی عروف شانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔دعوت ولیمہ میں عوام علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ۔عوام علاقہ کی نئے جوڑے کو دعائیں اور نیک تمنائیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کی معروف کاروباری و مذہبی شخصیت غلام مصطفی کے صاحبزادے ،محمد فاروق کے چھوٹے بھائی ذیشان مصطفی عروف شانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ان کی دعوت ولیمہ مقامی میرج حال میں منعقد ہوئی
۔دعوت ولیمہ میں ابرار بٹ امیدوار برائے کونسلر ،پولیس ورسز کرائم کے رپورٹر و سینئر صحافی جاوید اقبال بٹ،پاور ٹائلز بونڈ کے پروپرائیٹر محمد الیاس ،فرینڈز ایلومینیم کے پروپرائیٹر محمد عدنان،طیب اعظم ،عابد اعظم ،ندیم رحمانی سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔عوام علاقہ نے ذیشان مصطفی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ڈھیرساری دعائیں اورنیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔