ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا
ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے۔
پیمرا کی جانب سے تمام چینلز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آؤٹ کیا جائے ، 9 مئی کے واقعات میں وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا، ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا، چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s