42

کنیلی سرنڈا کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

کنیلی سرنڈا کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

اسلام گڑھ (نامہ نگار) کنیلی سرنڈا کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد رزاق حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔نماز جنازہ شام چار بجے چندروئی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی،سابق امیدوار اسمبلی سینئر نائب صدر آزاد کشمیر تحریک انصاف چودھری ظفر انور،سابق امیدوارممبر اسمبلی سائیں ذوالفقار علی ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری محمد فاروق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حاجی نائب حسین لقمان لیاقت،کونسلرز محمد ندیم،قمر شہزاد،سابق امیدوار کونسلر محمد داؤد،چودھری اخلاق،

بابو منور حسین،عمران بلال سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم صبح تیار ہو کر دوکان کے لیے نکلے لیکن ہارٹ اٹیک آگیا۔فورا مقامی ٹرسٹ میں لے جایا گیا جھنوں نے میرپور ریفر کر دیا لیکن دوبارا اٹیک آنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم انتہائی غریب پرور،سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے مخلص انسان تھے۔آبائی گاؤں چندروئی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں