Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرخالد محمود کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے دریائے راوی ہیڈسدھنائی پر فرضی مشقیں کی گئی

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرخالد محمود کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے دریائے راوی ہیڈسدھنائی پر فرضی مشقیں کی گئی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرخالد محمود کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے دریائے راوی ہیڈسدھنائی پر فرضی مشقیں کی گئی ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمودکے ہمراہ فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عزوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم بھی موجود تھے

۔مشقوں میں ریسکیو 1122کے علاوہ سول ڈیفنس،محکمہ انہار، محکمہ صحت، لایؤاسٹاک نے حصہ لیا۔ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا تمام محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے

۔ ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو نے ریسکیو 1122سمیت تما م اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمودکی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گئی ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں،لائف جیکٹس اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا تھا ۔ ریسکیو سیٖفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے

بتایا کہ ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب یونین کونسل کی سطح پر ٹیم بنا کر ان کو مکمل تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ کسی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر عوام کو بروقت اور بہتر انداز میں ریلیف فراہم کر سکیں۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر کبیروالا کنورفہیم احمد،ریسکیو سیفٹی آفیسرمیاں چنوں سہیل اختر اسٹیشن کوآرڈینٹرز محمد سلیم، سمیع اللہ، محمدکامران اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے۔

Exit mobile version