Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا”11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ”، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا''11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ''، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا''11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ''، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کا”11واں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ”، 106صحافیوں میں ایوازڈ تقسیم

اسلام آباد (خرم شہزاد ملک سے) جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 11ویں دی پلر آف پاکستان ایوارڈ 2023 میں صحافیوں، میڈیا ورکرز اور ملک کا نام روشن کرنے والے سپوتوں میں5 دی پلر آف پاکستان،11 بیسٹ آف دی بیسٹ ایوارڈ، 28 حسن کارکردگی ایوارڈ اور 62 دی ہیروز آف پاکستان ایوارڈز دئیے گئے

۔تقر یب کے مہمانان خصوصی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک سابق چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے دفاعی پیدوار،محمد عبداللہ حمید گل چیئر مین تحریک جوانان پاکستان، انجینئر محمد عمر قریشی ڈائر یکٹر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،سجاد خان مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز، حامد اطہر ملک صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد،انور رضا صدر نیشنل پر یس کلب، حاجی نواز رضا صدر پی ایف یو جے دستور،صدر جرنلسٹ فاؤنڈیشن زیڈاے ملک، جنرل سیکرٹری رفاقت حسین،پروفیسر منور ملک،

چوہدری مدد خان چوہان ، مہر شاہد اقبال چیف وارڈن سول ڈیفنس اسلام آباد، ثمینہ شعیب صدر خواتین ونگ ن لیگ ،نعیم اشرف نائب صدر راولپنڈی چیمبر،،وحید عباسی، ڈاکٹر نبیل، راجہ ارشد ،سید اعتبار شاہ بخاری و دیگر نے ایوارڈز دئیے۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔ معاشرے میں اصلاح سازی و مظلوم کی آواز کو تقویت دینے میں صحافتی برادری ملک میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے

۔جمہوریت کے فروغ کے لئے صحافتی طبقے کی خدمات قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادانہ صحافتی اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی تحفظ سے آزاد صحافت پروان پاتی ہے، وہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مالکان سے گزارش کرتے ہیں کہ صحافیوں کے لئے ایسی معاشی پالیسیاں وضع کی جائیں جن سے صحافیوں کا مستقبل اور انکے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے سابقہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر ) عبدالقیوم ملک امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ صحافت ایک پاکیزہ پیشہ ہے جس کی اپنی اقدار ہیں، پیشہ ور صحافی جلد خبر دینے کی کاوش میں تو ضرور رہتا ہے

لیکن وہ صرف اور صرف مصدقہ خبروں کو ہی اپنی اخبارات میں شائع کرتا ہے ، عبدالقیوم نے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی 16سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت اب پاکستان آئینی ڈھانچے میں چوتھا مضبوط ستون بن کر ابھرا ہے ، اصولی طو رپر تو اب پاکستان کے ہر صوبے میں صحافتی اکیڈمیوں کی ضرورت ہے ،

جہاں صحافیوں کی باقاعدہ تربیت ہو ۔ جرنلسٹ فاؤنڈیشن اس خلاء کو پورا کرنے کیلئے صحافتی کولڈاورپرنٹ میڈیا دونوں کی پورے پاکستان میں خدمت کررہی ہے ، یہ صحافت کی آزاد ی کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، اور دیہی اور شہری علاقوں کے اخبارات کے دوستوں کیلئے بچت و مباحثہ کا پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں، ایڈیٹر اور رپورٹر کی تربیت بھی کی جاتی ہے ۔صحافی حضرات اور فوٹوگرافرز کی نہ صرف نوکریوں کا تحفظ ہونا چائیے

بلکہ ان کی اچھی تنخواہ اورٹرانسپورٹ الانس ملنا چاہیے ۔۔ دی پلر آف پاکستان کیٹگری میں ارشد شریف (شہید) پی ایف یو جے (دستور ) کے صدر حاجی محمد نواز رضا، کئی کتابوں کے خالق اور ڈائریکٹر (سپورٹس ) پا کستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ محمد توفیق ، تحقیق کار اور اعلٰی ریاضی دان پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات قائد اعظم یونیورسٹی اور الخد مت فاؤنڈیشن پاکستان کو بطور ادارہ دی پلر آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا،

بیسٹ آف دی بیسٹ الیکٹرانک، سوشل میڈیا، براڈ کاسٹنگ کیٹگری میں سجاد ترین (سچ ٹی وی ) کو بیسٹ ہو سٹ،عامر سعید عباسی (روزنامہ دنیا) کو بیسٹ رپورٹر، اسد شیخ (پبلک ٹی وی) کو بیسٹ کیمرہ مین،محمد ضمیر اسدی (آئی این پی) کو بیسٹ پروڈیوسر، ناصر اسلم راجہ (اے بی این نیوز) کو بیسٹ آر جے، عادل خان ( پاک دوستی چائنا ریڈیو ) کو بیسٹ این ایل ای کا ایوارڈ دیا گیا، بیسٹ آف دی بیسٹ پر نٹ میڈیا کیٹگری میں خواجہ شفقت سینئر صحافی کو بیسٹ نیوز ایڈیٹر، جاوید اقبال شاہ (اساس) کو بیسٹ سب ایڈیٹر،

افتخار ناظر سینئر صحافی کو بیسٹ رپورٹر، شیخ حبیب (روزنامہ پاکستان )کو بیسٹ فوٹو گرافر،شہزاد سلیم عباسی کو بیسٹ کالم نویس اور لطیف اعجاز کو بیسٹ پیج میکر، ڈیزائنر کا ایوارڈ ملا،حسن کارکردگی کیٹگری میں انور رضا صدر نیشنل پر یس کلب، شیر افضل ملک پروگرام آفیسر و میڈیا منیجر پبلک لائبریریز پنجاب،سید غیور حسین شاہ (مرحوم) اخلاق مہربان، سینئر صحافی یو سف امام (مرحوم) بیرسٹر حیدر زمان،

وہاب گل، محمد اسماعیل بھٹی سابق صدر سمندری پر یس کلب (فیصل آباد) راجہ غلام محی الدین سپریم ہیڈ آزاد جموں و کشمیر یو نین آف جر نلسٹس، راجہ خو شنود اعظم راجہ نثار احمد خان صدر آزاد جموں و کشمیر یو نین آف جرنلسٹس،سینئر صحافی شفیق قریشی (مرحوم ) نوجوان صحافی رئیس محمود عباسی، زاہد اقبال ہاشمی صدر انٹر نیشنل کشمیر پیس فو رم فرانس،شیخ وحید جنرل سیکر ٹری (ایم ڈبلیو او) عامر سجاد سید سابق صدر آر آئی یو جے،مظہر اقبال صدر پی ایف یو جے (پرو فیشنلز)، خاور نواز راجہ صدر کے جے ایف، قیوم بخاری ڈائر یکٹر نیوز جی ٹی وی اسلام آباد اور انجینئر محمد عمر قریشی کو ایوارڈ ز دئے گئے،

ہیرو آف پاکستان ایوارڈ کیٹگری میں ملک محمد فا روق کوآر ڈی نیٹر جر نلسٹ فاؤنڈیشن کنجوانی،عبدالحمید شفیقی جنرل سیکرٹری کنجوانی پر یس کلب،میاں عبدالغفار نائب صدر کنجوانی پریس کلب،محمد زبیر شیخ چیئر مین ماموں کانجن پر یس کلب و صدر یو نین آف جرنلسٹس سب ڈویژن تاندلیا نوالہ، محمد اقبال ملک کوآر ڈی نیٹر جر نلسٹ فاؤنڈیشن بھلوال،نائب صدر پر یس کلب بھلوال،عابد عباسی صدر آر آئی یو جے ،فیصل محمود آر جے،میڈ م شیری سخن، خرم شہزاد ملک کوآر ڈی نیٹر جرنلسٹ فاؤنڈیشن بہاولنگر،

ڈاکٹر ذوالفقار وائس چیئرمین سٹی پر یس کلب ( رجسٹرڈ) ہارون آباد، ملک شاہد محمود سناٹا کالم نویس، میاں سہیل ثاقب چیئرمین چولستان پر یس کلب ( رجسٹرڈ ) ہارون آباد، ہارون کمال راجہ بیوروچیف روزنامہ جہان پاکستان راولپنڈی ، حافظ اسد الرحمن، شفقت سیال کوآر ڈی نیٹر جرنلسٹ فاؤنڈیشن جھنگ، خرم شہزاد اعوان سپورٹس رپورٹر، روزنامہ مسلمان ،توقیر زیدی کوآر ڈی نیٹر جر نلسٹ فاؤنڈیشن ،ڈیرہ اسماعیل خان، ملک فیصل اقبال خان صدر ہری پو ر یو نین آف جرنلسٹس، سابق صدر ہری پو ر پر یس کلب،

رائے خالد محمود کھرل کوآر ڈی نیٹر جر نلسٹ فاؤنڈیشن، بہاولپور ،محمد ظفر کھتیران کوآر ڈی نیٹر جر نلسٹ فاؤنڈیشن ،کو ئٹہ بلوچستان، زین العابد ین کوآر ڈی نیٹر جرنلسٹ فاؤنڈیشن بونیر خیبر پختون خواہ، قاضی محمدعابد کوآر ڈی نیٹر جرنلسٹ فاؤنڈیشن میر پور،محمد فا روق کوآر ڈی نیٹر جرنلسٹ فاؤنڈیشن چکوال، فیصل جا وید خان اسائنمنٹ ایڈ یٹر بول نیوز اسلام آباد، عاصم جیلانی چیف رپورٹر روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد،مہر لیاقت علی شاہد صدرپر یس کلب سمندری، ڈاکٹر محمد ذکریا ،منظور عالم ایاز کنونیئر ایڈیٹر کونسل فیصل آباد، فنانس سیکرٹری فیصل آباد یو نین آف جر نلسٹ، طارق جرال راجپوت ایڈووکیٹ،محمد مقصود ،

ممتاز علی خاکسارسینئر صحافی آزاد کشمیر، عابد مغل ایڈیشنل جنرل سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور، امجد عزیز کاشر سینئر صحافی، خالد محمود خالق، بلال خان درانی، چوہدری عدنان حیدر (بری )، عرفان بخاری رہنما ایم ڈبلیو او اسلا م آباد، سردار خالد منیر، چیف ایڈ یٹر روزنامہ گو نج مظفر گڑھ، ریئس احمد خان سینئر فوٹو جرنلسٹ راولپنڈی اسلام آباد،سید خالد گردیزی ،چوہدری سعید گجر،سید ضیاء گیلانی،

سید اکرم شاہ بخاری ،چوہدری عطاءالرحمن، ثناء رؤف رپورٹرفیصل آباد، ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ، سردار عابد اور دیگر کو ہیرو آف پاکستان ایوارڈز ملے۔تقریب میں ملک بھر سے صحافیوں، میڈیا ورکرز سمیت سیاسی، سماجی و ادب کے شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

Exit mobile version