Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیخوپورہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ماہ مئی 2023 کی زبردست کاردگی

شیخوپورہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ماہ مئی 2023 کی زبردست کاردگی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شیخوپورہ کی ماہ مئی 2023 میں کارکردگی زبردست رہی- تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ سید محمد معین شاہ نے اپنے آفس میں صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب سے دوران انٹرویو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شیخوپورہ کی ماہ مئی 2023 میں کارکردگی زبردست رہی- انہوں نے کہا کہ شہری اپنے ٹیکسز بروقت جمع کرواکر بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں،

بہترین ٹیم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ریوینیو جمع کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں- بریفنگ دیتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ سید محمد معین شاہ نے کہا کہ جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق بروز بدھ فیصل آباد روڑ، کدلتھی کے علاقوں میں آن لائن وہیکل ٹوکن ٹیکس کی چیکنگ کی جائے گی اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بروز اتوار جنرل کریک ڈاون کیا جائے گا،

اسکے علاوہ تین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دن کے مختلف اوقات میں روڑ چیکنگ پر جاتی ہیں تاکہ ڈیفالٹر گاڑیوں کے چالان کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ ریوینیو اکٹھا کیا جائے، یہ جملہ ریکوری کمپین بحکم ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن D اور ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جاتی ہے جسکی افسران بالا سے وقتاْ فوقتاْ ہدایات لی جاتی ہیں، ضلع شیخوپورہ میں پکڑی جانیوالی گاڑیاں زیادہ تر دوسرے اضلاع کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے شیخوپورہ ٹیم کو ریکوری کے لحاظ سے بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

اس ضمن میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن ” D ” روزانہ کی بنیاد پر شام 7:30 بجے Zoom پر تمام اضلاع کے ہیڈز کے ساتھ میٹنگ کرتے ہیں اور ریکوری کی اپڈیٹس لیتے ہیں اور جو بھی حکام بالا سے ہدایات آئیں وہ ضلعی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کئے جاتے ہیں- ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ سید محمد معین شاہ کا دوران بریفنگ مزید کہنا تھا کہ ماہ مئی 2023 میں ریکوری ہدف کا 86 فیصد پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں اور مزید ہمارا محنتی سٹاف شب و روز ریکوری کے لئے تندہی سے کام کررہا ہے

Exit mobile version