انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ 42

انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل
قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو:فائل

آل پاکستان انجمن تاجران  نے حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے مطابق اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے، ہر حکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کےموسم میں دن میں کوئی خریداری نہیں ہوتی، گرمی کےموسم میں خریداری صرف رات 8 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے، کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے، وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔

قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NbuDiEU9sdA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں