انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
انجمن تاجران کا حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کے مطابق اس گرمی میں دکانیں رات 8 بجے کسی صورت بند نہیں کریں گے، ہر حکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کی ناکام پریکٹس کر چکی۔
ان کا کہنا تھاکہ تاجر ملک میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے، کہاں کی عقل مندی ہے توانائی بچانے کی خاطر معاشی پہیہ روکا جا رہا ہے، وزیر توانائی کو چاہیے تاجر نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔
قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=NbuDiEU9sdA