ذہنی دباؤ سے نجات کے بعد ہی ماحول کا تحفظ ممکن ہے،بریگیڈئر نفیس افضل ستی
واہ کینٹ (رپورٹ ۔عفت روف)یوم ماحولیات کے موقع پر واہ کینٹ میں پاکستان یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ”ماحول دوستی اور ماحولیاتی تعلیم”سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی تبدیلی،ماحول کو درپیش خطرات،شجر کاری کی اہمیت،پاکستان کی پسماندگی اور ماحولیاتی تحفظ اس کے موضوعات ٹھہرے تقریب سے قبل تلاوت کلام پاک کی سعادت خوش الہان حافظ محمد حسان جامعہ الحبیب ضیاء العلوم واہ کینٹ کو حاصل ہوئی نعت رسول مقبول ص جامعہ سلیمانیہ اسلامک سینٹر و طالبہ ایف جی
سکول واہ کینٹ صاحب زادی تمکنت رؤف امیر نے پر اثر انداز میں پیش کر کے خوب داد سمیٹی سر سید ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے ہونہار طلبہ حیدر اقبال اور محمد حارث نے اپنی مسحور کن آواز میں ملی نغمہ سنا کر اپنی معیاری تعلیمی درسگاہ کی ترجمانی کی مقررین میں عابد حسین،پروفیسر فاخرہ نوید،پروفیسر درخشندہ اکرم،مسز عظمیٰ آفتاب،شاعرہ نوشین اور عامرہاشمی(براڈکاسٹر)شامل تھے محکمہ ایچ ای سی واہ کینٹ کی ماریہ زیب اعوان اور محترم ناصر بلوچ،کیپٹن (ر)عمر فاروق،پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم،
پروفیسر اسد مصطفیٰ،پاکستان یوتھ لیگ کے سرپرست اعلیٰ شفقت حیات،ڈائریکٹر السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا ڈاکٹر سید اسد علی نے اپنے خطابات کیے ماحولیات سیمی نار میں خصوصی ایوارڈ کے حق دار واہ گارڈننگ کلب کے چیف ایگزیکٹو محمد اقبال کو دیا گیا راولپنڈی چیمبر آف امام ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر نعیم اشرف نے ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے پر ادبی تنظیم پاکستان یوتھ لیگ کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں تقاریب کے انعقاد میں مشترکہ معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تقریب کی نظامت واہتمام کے فرائض صحافی و کالم نگار عفت رؤف نے ادا کیے جن کے پر اعتماد لہجے،انتخاب اشعار اور انداز بیاں کو ہر ایک نے خوب سراہا مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ واہ کرنل(ر)غلام ربانی،
ڈی ڈی او ایجوکیشن ٹیکسلا سرکل ڈاکٹر طاہر عزیز،جی ایس او ون واہ ریجن کیپٹن احمد شیر علی،کالم نگار و سائنسی محقق کیپٹن(ر)عمر فاروق، قاضی ظہور الحق،طاہر درانی،کالم۔نگار و صحافی ملک شاہد اعوان،اقبال کھوکھر،طالب انصاری،پروفیسر فرخندہ اکرم،خالد نصیر،،ڈاکٹر نصرت،سلیم انور،امیرحسین کاظمی،طاہر سلیمان،فاروق باجوہ،صحافی ارشد کیانی،صدر ادبی تنظیم قندیل علام الدین،پاکستان یوتھ لیگ کے صدر فدا جاوید،نائب صدر ڈاکٹر بشارت،جنرل سیکرٹری شہزادہ خرم اورعابد حسین کی اہلیہ مسز زیبی عابد شامل تھیںمہمان خصوصی کرنل سید یاسر علی شاہ نے ماحولیات کے حوالے سے اپنی زندگی کے نتیجہ خیز واقعات کا تذکرہ کر کے محفل کی سنجیدگی کا اثر زائل کیا اور بچوں کی
بنیادی تربیت میں ماحول دوستی کے عنصر کو شامل کرنے کی ترغیب دی
صاحب صدر ڈائریکٹر ویلفیئر ٹرسٹ،لینڈ اینڈ ہاؤسنگ ڈائریکٹر واہ بریگیڈیئر نفیس افضل ستی نے قدرتی نعمتوں کی فضیلت بیان کی انھوں نے خوبصورت تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی تناؤ،غربت اور انفرادی پریشانیاں انسان کو گردونواح کے ماحول کی حفاظت کرنے میں مانع ہیں انھوں نے جس ذہنی آلودگی کی طرف اشارہ کیا وہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے آخر میں منتظم اعلیٰ پاکستان یوتھ لیگ عابد حسین نے اظہارِ
تشکر کیا تقریب میں طلبہ و مقررین میں اسناد اور مہمانانِ اعزاز،مہمان خصوصی اور صاحب صدر کوپھولوں کے گلدستوں کے ساتھ یادگاری ایوارڈزسے نوازا گیا