35

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ

ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو: فائل
ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ— فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے 9 مئی کےواقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر  ہی ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملزمان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت روزانہ ہوگی۔

لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائیوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلیٰ کا  کہنا تھا کہ کسی شر پسند کو معاف نہیں کیا جائے گا اور کسی بے گناہ کو سزا نہیں ہو گی،مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں  لانے کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت  ہونے پر 200  افراد کو   چھوڑ   دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلا گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جس کے بعد سیکڑوں شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ayAOICq-vsw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں