سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے ضلع میرپور کے لئے نئی تنظیم کا اعلان کر دیا 39

سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے ضلع میرپور کے لئے نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے ضلع میرپور کے لئے نئی تنظیم کا اعلان کر دیا

اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی )سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے ضلع میرپور کے لئے نئی تنظیم کا اعلان کر دیا۔ محمد ظفیر بابا نے درج ذیل کابینہ کا اعلان کیا۔
1۔صدر۔ راجہ نثار احمد خان چکسواری
2۔سینئرنائب صدر۔حاجی خالد حسین اسلام گڑھ
3۔نائب صدر۔شاہد اقبال جاتلاں
4۔نائب صدر۔ مرزا سلطان محمود اسلام گڑھ
5۔سیکرٹری جنرل۔ شاہد اقبال بٹ میرپور
6۔ڈپٹی سیکرٹری۔ سید زاہد حسین شاہ کھڑی شریف
7۔سیکرٹری اطلاعات۔فہیم رضوان جنجوعہ منگلا

محمد ظفیر بابا نے کہا ہے کہ تنظیمیں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ان تنظیموں کی افادیت تب ہی ثابت ہو گی جب ہم صحافیوں کو درپیش مسائل حل کروائیں گے۔ عہدے یاد نہیں رہتے انسان کا کام یاد رہ جاتا ہے۔ جو حضرات ضلع میرپور سے منتخب ہوئے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ آپ میں رابطہ رکھیں اور صحافیوں کے مسائل کو مل جل کر حل کریں۔ ضلع میرپور سے سینئر صحافیوں پر مشتمل بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنا کام احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔

راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ ہم مرکزی صدر قائد صحافت محمد ظفیر بابا کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے میرا اور میرے ساتھیوں کا انتخاب کیا۔ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی میں اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کیلئے اپنے تمام توانائیاں بروئے کار لاؤں گا۔ تبظیمیں ساتھیوں کے باہمی تعاون اور رابطوں سے چلتی ہیں۔میریساتھیوں نے میرا ساتھ دیا تو میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں