Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کراچی میں ہونے والے مئیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

کراچی میں ہونے والے مئیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)کراچی میں ہونے والے مئیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی شیخوپورہ نے احتجاج کیا ہے، شرکاء احتجاج نے میئر کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے

مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے اور انتخابات کو کالعدم قرار دیکر جمہوری روایات و آئین کی روشنی میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، ہم ایسے الیکشن کو نہیں مانتے جس کی بنیاد ہی چھوٹ پر ہو، احتجاج میں جماعت اسلامی کے عہدیداران نائب امیر ضلع عبدالرحمٰن گجر، امیر شہر ڈاکٹر میاں محمد رمضان،

شیخ محمد جمیل اور نصر اللّہ وٹو، محمد ارشد کمبوہ، میاں عدنان، رانا عمران اسلم و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کراچی میئر کے الیکشن کو نامنظور قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرہ بازی کی

Exit mobile version