Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سانحہ یونان انسانی سمگلنگ میں ملوث کرداروں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرکے الٹالٹکاکر گولی مار دی جائے،امجد علی

سانحہ یونان انسانی سمگلنگ میں ملوث کرداروں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرکے الٹالٹکاکر گولی مار دی جائے،امجد علی

اسلام گڑھ ( آن لائن ) سانحہ یونان انسانی سمگلنگ میں ملوث کرداروں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرکے الٹالٹکاکر گولی مار دی جائے تاکہ آئندہ پاکستان اور آزادکشمیر میں انسانی سمگلنگ کی جرات پیدا نہ ہوسکے ۔پاکستان اور آزادکشمیر کا ان انسانی سمگلروں نے نام بدنام کرکے رکھ دیا ہے ۔انٹرنیشنل اخبارات اور خبروں کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ پاکستان اور آزادکشمیر سے کی جاتی ہے

۔اسلیے یہ کسی معافی کے لائق نہیں ہیں اور انہیں سزاد ی جائے صدر چنار پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل اسلام گڑھ امجد علی چودھری۔ان خیالات کا اظہار چنار پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل اسلام گڑھ کے صدر چودھری امجد علی نے گزشتہ روز سانحہ یونان کے حوالے سے پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میںکرتے ہوئے کیا اجلاس میں سپریم ہیڈ چودھری عبدالرزاق نیازی ،سرپرست اعلیٰ سلطان محمود مرزا،جنرل سیکرٹری کاشف اکبر،سینئر نائب صدر جاوید بٹ،نائب صدر محمد سلیم بزمی ،جاوید اختر چودھری کو سیکرٹری مالیات،ڈپٹی سیکرٹری جنرل عقیل نیازی اورراجہ اویس بشارت کوسیکرٹری نشرو اشاعت ،

سابق صدر چنار پریس کلب حاجی خالد حسین ،سابق صدر چودھری ذوالفقار احمد بجاڑوی،سابق صدر چودھری امانت اللہ ایڈووکیٹ،سابق صدر راجہ عرفان صادق ،چودھری محمد الیاس ،راجہ خاور ساحل ،سید صابرحسین راجوروی ،الیاس راجپوت،چودھری خادم حسین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں دیگر عہدیداران و ممبران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ملک کی تمام چار اور پانچ بڑی ایجنسیوں کے نمائندے پورے ملک کے کونوں کونوں میں منڈلاتے رہتے ہیں کیا انکو ان ایجنٹوں کی خبریں نہیں ہوتیں

اس موقع پر ان کے ہمراہ منیر حسین کیانی ،عبدالرائوف قمر ، اورنگزیب نقیبی ،حاجی عبدالمجید اور دیگر نے بھی سید صابرحسین راجوروی کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزادکشمیر ،سپریم کورٹ پاکستان ،سپریم کورٹ آزادکشمیر اور ان کے ماتحت عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ان انسانی سمگلروں کے خلاف اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے

سرعام چوکوں میں پھانسی دیکر یا گولیاں مار کر لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جائے۔حکومتی اور انتظامی سطح پر انسانی سمگلروں کے اس دھندے کو بند کروانے اور ایکشن لینے کی سخت اقدامات کروانے کی ضرورت ہے تاکہ موت کا کھیل بند ہوسکے ۔

Exit mobile version