47

عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ چک ہریام پل،پل کی تعمیر مکمل کرنے کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے،طارق محمود

عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ چک ہریام پل،پل کی تعمیر مکمل کرنے کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے،طارق محمود

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی )طارق محمود زرگر صدر سرافہ اسلام گڑھ ،ماسٹر محمد عجائب ،سید منظور حسین مشہدی،ٹھیکیدار شبیر،محمود فاروق زرگر جنرل سیکرٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ چک ہریام پل،پل کی تعمیر مکمل کرنے کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے

ہم اس کمیٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں جہاں بھی عوامی ایکشن کمیٹی رٹھوعہ چک ہریام پل ہمیں آواز دیگی ہم ا سکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔انہوںنے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزادکشمیر سے پرزور مطالبہ کیارٹھوعہ چک ہریام پل جو میرپور ڈویژن کی آواز بن چکی ہے فی الفور پل کی تکمیل کرکے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس پل پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود حکمران خرگوش کی طرح آنکھیں بند کیے ہوئے سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں مزے لے رہے ہیں

انہوںنے عوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ آپکی کال پر ہم لبیک کہتے ہوئے آپ ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوںنے ان اداروں کا شکریہ اداکیا اجنہوںنے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بلدیاتی اداروں ،پریس کلبز ،انجمن تاجراں نے جو قراردادیں پاس کیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی رابطہ مہم منظم طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں