بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر ۔اسلام گڑھ اور اسکے نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر
جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور اسکے گردنواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر سے شروع ہوگئی ۔دو تین دن اخبارات میں خبریں لگنے سے دو تین دن ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند ہوا تھا ۔شاید اسلام گڑھ اور اسکے گردنواح کے باسیوں کو گولی دی گئی تھی اب پھر سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہونے لگے ہیں ، اشیاء جلنے لگیں ہیں مگر محکمہ برقیات اور واپڈا پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔اگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند نہ کیا گیا تو ہم سراپا احتجاج ہونگے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی