عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر پہلے دستخط کیے پھر چیئرمین سے مشورہ کیا: واوڈا
عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر پہلے دستخط کیے پھر چیئرمین سے مشورہ کیا: واوڈا
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پروگرام کیپٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ صدرعارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط پہلے کیے اور چیئرمین تحریک انصاف سے مشورہ بعد میں کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن بالکل اس سال ہوجائیں گے اور میں حصہ لوں گا، ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوں، ملک میں استحکام آئےگا تو استحکام پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے، جو خود ٹیڑھےہیں، وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں مجھے آزاد چہرے کامیاب ہوتےنظر آرہے ہیں، اسد عمر چاروں اطراف کھیل رہےہیں، اسد عمر نےپارٹی کو تباہ کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=ItW5kA-8Kvk&t=25s