47

شہید بی بی پاکستان کی عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی زندگی عوام کے نام کر رکھی تھی ، سید کرار حیدر شاہ

شہید بی بی پاکستان کی عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی زندگی عوام کے نام کر رکھی تھی ، سید کرار حیدر شاہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید کرار حیدر شاہ نے کہا کہ شہید بی بی پاکستان کی عظیم لیڈر تھیں جنہوں نے اپنی زندگی عوام کے نام کر رکھی تھی وہ ھمارے دلوں میں آ ج بھی ژندہ ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب جو پی پی رھنما رانا عبدالرحمٰن خان کی رھائش گاہ پر ھوئی جس کی صدارت میر واثق سرجیس ضلع صدر پی پی خانیوال نے کی “”جشن بے نظیر بھٹو”” کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ ضلع صدر پی ایل ایف خانیوال نے سر انجام ڈئیے۔

میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہپاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے فلسفےپر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔بینظیر بھٹو شہید کی سیاست کا مقصد ملک سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کو سماجی اور معاشی استحصال سے نجات دلوانے کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
یہاں عوام سکون کی زندگی بسر کریں اور انہیں کوئی پریشانی نہ ھو ایسا معاشرہ جو ہر طرح کی شدت پسندی اور دہشت سے پاک ہو۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور عظیم والدہ شہید کے مشن کی تکمیل کے لیے پر عزم ہیں۔
بطور ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کردی ہے۔
چیئرمین بلاول کا اگلا قدم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانا ہے۔
ایسا پاکستان جہاں بااختیار پارلیمنٹ ہو ،آئین کی حکمرانی ہو عوام کو سماجی اور معاشی انصاف ہو۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی فلاسفی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرے گی۔
تقریب میں غلام مصطفیٰ پہوڑ ایڈووکیٹ ،ملک عبد المجید ، جعفر حسین لنگاہ سابق ٹکٹ ہولڈر کبیر والہ،چوھدری محمد د نمبردار حسابق ٹکٹ ہولڈر ،ملک عبدالمجید ،ملک حسن رضا، رانااشفاق،اکرام خان نیازی ،رانا زاھد اختر،ملک آصف منیر،عون محمد اترا ،محمد علی بھٹی ،و دیگر نے ساتھیوں کے ساتھ شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں