Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان جلیس اور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان جلیس اور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان جلیس اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلم کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے شعبہ حادثات میں سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل وارڈ ، سرجیکل وارڈ سی سی یو اور آئی سی یو سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مفت ادویات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زیر علاج مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور ڈائلیسز وارڈ میں بھی گئے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈائلیسز وارڈ میں 33 مشینیں ہیں

، جن کے ذریعے ہر ماہ 2500 سے زائد مریضوں کا مفت ڈائلیسز کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں

Exit mobile version