Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کے بہنوئی اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن کے پھوپھا امجد شفیع کو سپرد خاک کردیاگیا

راولپنڈی ( بیورو چیف) در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کے بہنوئی اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن کے پھوپھا امجد شفیع کو سپرد خاک کردیاگیا۔ نمازِ جنازہ عید گاہ شریف کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیرِ صحت و پاپولیشن ڈاکٹر جمال ناصر، چوہدری قمر الزمان سابق چیئرمین نیب، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند، پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان ، سابق تحصیل ناظم راجہ حامد نواز، سابق نائب ضلع ناظم افضل کھوکھر ،

سینیٹر عبدالمالک، سجادہ نشین گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن،عراق، ایران، عرب امارات سمیت متعدد اسلامی ممالک کے سفراء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ پیر محمد نقیب الرحمن نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں موت سے پہلے موت کی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا

کہ حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ اس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ پیر محمد نقیب الرحمن نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی شریف النفس اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پیر محمد حسان حسیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف نے نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانانِ گرامی ، وزرا اور سفراء سمیت شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے حق میں دعا کی۔

Exit mobile version