پاک فوج کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے والے منہ کی کھائیں گے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ کوئی سازشی لاکھ جتن کرے یا بیرونی ایجنڈے کے تحت پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرے لیکن پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے دلوں سے پاک فوج اور چیف اف ارمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی محبت نہیں نکال سکتا، پاکستانی عوام اور پاک فوج کا رشتہ لازوال ہے اسے کبھی زوال نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے درمیان اختلافات اور دوریاں پیدا کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،
پاک فوج سے محبت ہر پاکستانی کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اسے جھوٹے پروپیگنڈے اور من گھڑت الزامات سے ختم نہیں کیا جاسکتا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج اپنے بہترین دور سے گزر رہی ہے اور اعلی قومی خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اپنی عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ماضی کی طرح اب بھی پاک فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے منہ کی کھائیں گے، پاک فوج اور پاکستانی عوام ہمیشہ سرخرو رہیں گے