Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوم عاشورہ حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرتا ہے، عادل عمر

یوم عاشورہ حضرت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرتا ہے، عادل عمر

جہانیاں/خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں یوم آشورہ کے انتظامات اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے امن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ ہوئی، اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر جہانیاں عادل عمر نے کی. اجلاس میں مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کی انتظامیہ کی طرف چوہدری خادم حسین نے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے

کہا کہ پہلا ذوالجناح کا جلوس 4 محرم الحرام بستی میاں پور سے نکالا جائے گا. جبکہ تحصیل جہانیاں میں ایک ہی مرکزی جلوس دس محرم الحرام کو شہر میں نکالا جائے گا. اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سرکل جہانیاں ملک اعجاز مسوان نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی لغزش نہیں ہو گئی. سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے

.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے کہا کہ یوم عاشورہ حضرت امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرتا ہے اور اس موقع پر عزادار بھائیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے مزید انھوں نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ذوالجناح کے متعین کردہ روٹس پر تمام انتظامات مکمل کیے جائیں اور لوڈشیڈنگ کی شکایت ہرگز نہیں ہونی چاہیے.

ہمارا ہر شہری امن کمیٹی کا ممبر ہے. مزید انھوں نے کہا کہ اس موقع پر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے. اس دوران پی اے عبداللہ بھٹی، ایس ایچ او تھانہ سٹی بابر شہزاد کھیڑا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سعید احمد کمبوہ، سپیشل برانچ کے انچارج اعجاز احمد اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی.

Exit mobile version