ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب اورحالیہ بارشوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ میں ممکنہ سیلاب اور حالیہ بارشوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور اور پاک فوج کے کرنل مقبول احمد نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس ،
اسسٹنٹ کمشنرز میاں محمد جمیل ، زینب طاہر ، لاریب اسلم ، ایوشہ ظفر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد ، چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، ڈسٹرکٹ افیسر سول ڈیفنس وقاراحمد ، ایکسیئن بلڈنگ محمد عاصم ، چیف وارڈن سول ڈیفنس الیاس گجر ، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رانا اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ افیسر سول ڈیفنس وقار احمد نے ڈپٹی کمشنر سرمد اور پاک فوج کے کرنل مقبول احمد کو مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 10 جولائی تک متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات ، بوٹنگ پوائنٹس ،
کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور جہاں کہیں بھی کوئی کمی بیشی سامنے آئے تو اسے فوری دور کیا جائے