ڈی پی او شیخوپورہ نے نوید اشرف کو بطور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن تعینات کردیا
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ شیخوپورہ تھانہ بی ڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نوید اشرف کے حکم پر سب انسپیکٹر اویس نے 5 منشیات فروش گرفتار کیے
جن کے قبضے سے 40 لیٹر سے زائد شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا جن میں کالی ولد محمد بوٹا، مکھن ولد بلو، نوکی پہلوان ولد محمد بوٹا، سلمان ولد رزاق، حمزہ ولد شاہد شامل ہیں۔ ایس ایچ او نوید اشرف کا کہنا تھا کہ میرے علاقے کی حدود میں منشات جیسی لعنت کی کوٸی جگہ نہیں اور جو منشیات فروخت کرے گا قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نتیجتاْ سیدھا جیل جاۓ گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی واضع ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا