Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید کی توہین کھلی دہشتگردی ہے،ر ناظم

سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید کی توہین کھلی دہشتگردی ہے،ر ناظم

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید کی توہین کھلی دہشتگردی ہے پاکستان کے حکمرانوں کو سرکاری سطح پر اس کا منہ توڑ جواب دینا ہو گا اور سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکال دیں ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ جامعہ نقشبندیہ رضویہ طاہرالعلوم چار چک رسالہ حافظ پیر سید اختر علی شاہ اور خطیب جامعہ مسجد فیضان مصطفےٰ چار چک رسالہ قاری مولانا ابرار حسین نے گزشتہ روز سویڈن میں ہونےوالی بے حرمتی کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ توہین قرآن مجید سے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے اور اشتعال دلانے کی جو سازش کی گئی ہے اس سے دنیا میں امن کا خطرہ پڑ سکتا ہے آزادی اظہار کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا اس گھٹیا عمل سے دنیابھر کے مسلمانوں کے احساسات کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے اور عالم اسلام کی غیرت کو للکارا گیا ہے

اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں قرآن کریم کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ساری دنیا جانتی ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے اختتام پر قاری مولانا ابرار حسین خطیب جامعہ مسجد ہذا نے امت مسلمہ کے اتحاد اور سربلندی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔

Exit mobile version