سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند کے سٹاف کی احتجاجی ریلی 39

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند کے سٹاف کی احتجاجی ریلی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند کے سٹاف کی احتجاجی ریلی

ضلع مہمند۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند کے سٹاف کی احتجاجی ریلی ، پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ اور او آئی سی ممالک سویڈن سفیر کو ملک بدر کرکے ان کے ساتھ ہر قسم سفارتی و اقتصادی تعلق ختم کرے اور سویڈش مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ مقررین

سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مہمند کے سٹاف نے احتجاجی ریلی نکالی، ریلی مے شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن حکومت کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے،شرکاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے ڈی سی افس تک ریلی نکالی اور سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی نے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو للکارا ہے اور حکومت پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سویڈن سفیر کو ملک بدر کرکے ہر قسم کے سفارتی اور اقتصادی تعلق ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تمام مسلمان سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے انکو معاشی طور پر تباہ کردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں