Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے پیرامیڈکس کے عالمی دن پر پیرامیڈکس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

خانیوال(سعید احمد بھٹی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرا میڈکس کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں شروع ہونے والے پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈیکس کی خدمات کا اعتراف کیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال اور خاص طور پر کرونا جیسی وبائی امراض کے دوران ہنگامی متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

آج ہم دنیا بھر میں پیرامیڈیکس کے غیر متزلزل عزم، ہمت، اور ہمدردی کوسلام پیش کرتے ہیں اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرامیڈیکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈکس کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔مزید براں سیکرٹری ایمرجنسی سروسزنے بتایاکہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آغاز سے اب تک پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 12.8 ملین سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پرکرونا وباء کے دوران جب کوئی بھی کرونا کے مریض کے قریب آنے کو تیار نہیں ہوتا تھا ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی پیرامیڈیکس نے 23ہزار سے زائدکرونا مریضوں کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور 4ہزار سے زائدکرونا سے فوت ہونے والے افراد کی باعزت تدفین کا فریضہ بھی سر انجام دیا۔ انہوں نے ریسکیو پیرا میڈیکس کی بے لوث خدمات اور بہادری پر کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیکرٹر ی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ پیرامیڈکس کا شعبہ خاص طور پر پاکستان میں نسبتاً نوجوانوں کا پیشہ ہے مگر مختلف شعبہ جات میں پیرامیڈکس کے انتہائی اہم کردار کی وجہ سے بڑے وسیع پیمانے پرتیزی سے ترقی بھی کر رہا ہے اور ہم اس کو 2023 میں جداگانہ انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسٹر ڈومینک جین لیری کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جنہیں اکثر جدید ایمبولینس سروس کا باپ ماناجاتا ہے

۔ ایمبولینس پیرامیڈیکس آئے روزایمرجنسی متاثرین کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں مشکل اور اکثر جان لیوا حالات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ان کی مہارتوں اور بروقت فیصلہ سازی بے شمار انسانی زندگیوں کو بچانے میں واضح فرق ڈالتی ہیں اور ان کا یہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے اور مریضوں کو مستحکم کرنے کی انتھک کوششیں واقعی قابل ستائش ہیں۔اگرچہ وہ ٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیزیا پھر قدرتی آفات جیسی ایمرجنسیز کورسپانڈ کر رہے ہوں

پیرامیڈکس ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے ہوتے ہیں اور چندہی سیکنڈمیں فیصلہ سازی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ تربیت اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچاتے ہیں۔ہم ان کی قربانیوں، انکے طویل گھنٹوں پر مشتمل کام اوران کے جذباتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔پیرمیڈکس کی مسلسل دباؤ میں رہنے اور پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت انکے غیر معمولی کردار اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس اہم دن کے موقع پرسیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ہر ایک پیرامیڈیک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو اپنے معاشرے کے افرادکی مشکل حالات میں خدمت کرتا ہے

۔پیرامیڈکس کی کسی بھی ایمرجنسی میں پری ہاسپٹل کیئرکا عزم اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں قلیدی کردار قابل ستائش ہے۔سکریٹری ایمرجنسی سروسزنے پیرامیڈیکس کے اہل خانہ اور انکے پیاروں کی بھی تعریف کی جو اس عظیم پیشے کی ضرورت کے پیش نظر درپیش چیلنجز کے دوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ پیرامیڈیکس کی فہم و فراست، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیت بیش قیمت ہیں۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے اختتامی کلمات میں کیا کہ”تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔ ان کی بہادری اور ہمدردی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ آج ہم ان کا احترام کرتے ہیں اورانسانی جانوں کوبچانے کے غیر متزلزل عزم کے مشکور ہیں ”

Exit mobile version