22

سویڈن میں قرآن مجید کے نذرآتش کئے جانے کیخلاف دھابیجی میں علماء کمیٹی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

سویڈن میں قرآن مجید کے نذرآتش کئے جانے کیخلاف دھابیجی میں علماء کمیٹی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ٹھٹھہ نمائندہ
سویڈن میں قرآن مجید کے نذرآتش کئے جانے کیخلاف دھابیجی میں علماء کمیٹی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، احتجاجی مظاہرہ میں تاجران ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر شہر کا مرکزی بازار بھی بند رہا ، علماء کمیٹی کے رہنماؤں مولنا عبدالقادر اعوان ، مولنا افتخار حضروی ، مولنا عبد الحفیظ چانڈیو ، مولانا ارسلان ، تاجر برادری کے صدر حاجی داود شاہ خان ، سلیمان بلوچ ،

کونسلر انور کمال ، مولانا عمر سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سویڈن سمیت دیگر دشمنان اسلام ممالک مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے مزید اشتعال پیدا نہ کرے ، قرآن مجید اللہ کا کلام ہے ، جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا ، مسلم امہ کو جامع قرآن ، ناشر قرآن ، خلیفہ سوم امیر المومنین سیدنا عثمان ذوالنورین رضہ کی طرح قرآن کا دفاع اور قربانی کا ذریعہ بننا ہوگا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان فوری موثر احتجاج اقوام متحدہ میں پیش کرے

اور سویڈن ملک سے مکمل بائکاٹ کرتے ہوئے انکا سفارت خانہ بند کردے ۔ احتجاجی مظاہرہ میں مولنا سعید الرحمان ، مولنا عبد الخالق ، مولنا راشد ، و دیگر سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں