پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے ، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان 42

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے ، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے ، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

لاہور(شیخ محمد طیب سے)پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا- تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نصرت بشیر طفر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی مرکز اور دیگر تینوں صوبوں کی طرح اضافہ کرے، ملازمین کی ریٹاٸرمنٹ کے وقت ان کی انکیشمنٹ بنیادی پے سکیل کی بجائے پہلے کی طرح رننگ پے پر دی جائے، تمام ملازمین کو ان کی انشورنش کی تمام رقم ریٹائرمنٹ کے وقت دی جائے-

صوبائی صدر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نصرت بشیر طفر نے اس موقع پر یہ بھی مطالبہ کیا کہ ریٹاٸرمنٹ اور پینشن کا سابقہ فارمولا بحال رکھتے ہوئے ریٹاٸرڈ ملازم کی وفات کے بعد اس کی پینشن اس کی بیوہ اور بیوہ کی وفات کے بعد اس کی طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ بیٹی کو 10 سال کی بجائے تا حیات پینشن دی جائے

اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے نئے فارمولے کی بجائے پرانے طریقہ کار کے مطابق ٹیکس کی کٹوتی کی جائے، حکومت پنجاب سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن جلد ازجلد جاری کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں