روٹری کلب انٹرنیشل کے زیراہتمام قائم ادارہ نویدِسحر سکلز ڈیویلپمنٹ کے تحت خواتین کے لئے ووکیشنل کورسز کا آغاز
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
معروف این جی او روٹری کلب انٹرنیشل کے زیراہتمام ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت قائم ادارہ نویدِسحر سکلز ڈیویلپمنٹ میں خواتین کے لئے ووکیشنل کورسز کا آغاز کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے خالد روڑ سے ملحقہ علاقہ میں معروف این جی او روٹری کلب انٹرنیشل کے زیراہتمام ویمن ایمپاورمنٹ پروگرام کے تحت خواتین اور بچیوں کے لئے قائم ادارہ نویدِسحر سکلز ڈیویلپمنٹ میں خواتین کے لئے ووکیشنل کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں بچیوں کو اپنے ہی گھروں میں باعزت روزگار کی فراہمی کے جذبہ کے تحت مختلف ووکیشنل کورسز کروائے جارہے ہیں-
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ کی پرنسپل میڈم سعدیہ سرفراز نے بتایا کہ اس سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد مقامی خواتین اور بچیوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہے جس کو اہل علاقہ کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ہمارے ادارہ میں معروف سماجی رہنماوں میاں کاشف اور ملک محمد اقبال کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن کی سپورٹ اور شب و روز کاوشوں کے باعث یہ عوامی فلاحی پروگرام کامیابی کی جانب گامزن ہوا،
اس سنٹر پر خواتین و بچیوں کو سلائی کڑھائی و دیگر ووکیشنل کورسز کروائے جارہے ہیں جن میں کثیر تعداد میں بچیوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کلاسز میں شمولیت کی ہے، علاوہ ازیں ہمارا منصوبہ ہے کہ اس سنٹر میں جاری کورسز میں مزید وسعت دی جائے جس حوالے سے انشاءاللٰہ جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا