Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دھابیجی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آج ایک اور سنگ میل منصوبہ شروع

دھابیجی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آج ایک اور سنگ میل منصوبہ شروع

ٹھٹھہ (رپورٹ امین فاروقی) دھابیجی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آج ایک اور سنگ میل منصوبہ شروع کردیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا کہ دیگر جماعتوں کی با نسبت پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو عملی طورپر عوام کی خدمت کرتی ہے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ صدر زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی اور گوادر منصوبے کے لئے چین کو آمادہ کیا

اور اس پر کام شروع ہوا۔یہ بات انہوں نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ کی سنگِ بنیاد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا تاکہ بزنس کمیونٹی کی مدد سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں اور معاشی ترقی اور خوشحالی پر کام ہو۔انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈہ بھی کیا گیا لیکن جھوٹ ناکام ہوا

اور سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کامیاب ہوئے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں سندھ صوبے کو چھٹے نمبر پر عالمی رینکنگ میں رکھا گیا ہے۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے جس طرح کوویڈ اور سیلاب میں کام کیا اس کام کو سب سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر اور سندھ کا بینہ کے اراکین اپنے نمایاں منصوبوں کی کامیابی کے لئے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا

جس سے غربت اور بیروزگاری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام کاروباری شخصیات ، نوجوانوں اور شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کام کو آگے بڑھائیں اور تیر کے نشان کی حمایت کریں تاکہ ہم سب اپنے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرسکیں۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 ماہ میں پاکستان کا وزیراعظم بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی پر لیڈر بہت پیدا ہوتے ہیں

مگر ویژنری بہت کم ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقی ہورہی ہے ۔ اب اس ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ جناب چیئرمین صاحب نے ایک ایسے جیالے کو کراچی کا میئر مقرر کیا ہے جو کراچی کی قسمت بدل دے گا۔ لوگ جھوٹے پروپیگنڈاہ کرتے رہتے ہیں اور کسی آرٹیکل سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مزید ترقی کرے گا کیونکہ کراچی کا میئر چیئرمین بلاول کا نمائندہ ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کی خدمت کرتی رہے گی جو ہمارا اولین نصب العین ہے

۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50 سال پہلے چین کے ساتھ پاکستان کی بے مثال دوستی کی بنیاد رکھی جسے ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مزید مستحکم کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی پیک کا آئیڈیا جناب آصف علی زرداری نے پیش کیا تھا۔ 2016 میں سی پیک اجلاس میں 6 اکنامک زون کی منظوری ہوئی تھی جس میں سے ایک منصوبے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر آج کام کا آغاز ہورہا ہے۔ سی پیک کامقصد صرف سڑکیں بنانا نہیں تھا، اس منصوبے میں صرف سڑکوں اور پاورسیکٹر میں سرمایہ کاری نہیں تھی بلکہ سی پیک میں انڈسٹریز بھی ہیں جس سے روزگار ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی لانے کیلئے پرعزم ہے،

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اس مقصد کیلئے ہماری محنت و لگن کا ثبوت ہے،دھابیجی سرمایہ کاری کے غیر استعمال شدہ مواقع سے بھرا پڑا ہے،دھابیجی مقامی اور بین الاقوامی کاروبار کیلئے فائدہ مند مرکز ہے اور ترقی، اختراع اور خوشحالی کے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،دھابیجی ایک اسٹریٹجک ، انفراسٹرکچر اور معاون پالیسیاں پیش کرتا ہے،دھابیجی کاروبار کو پھلنے پھولنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم بنے گا

،سماجی شعبے سے لے کر توانائی اور واٹر مینجمنٹ تک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سرکاری و نجی شعبے کے شراکت داروں کی مشترکہ کاوشوں نے اس وژن کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ دھابیجی صرف ترقی کی علامت نہیں بلکہ یہ ہمارے صوبے کے بہتر مستقبل کی تعمیر کا ضامن بنے گا،سب کو مل کر جدت و سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدا…

Exit mobile version