Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے: بلاول کی یوکرینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ فوٹو وزارت خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے۔

یوکرینی ہم منصب ڈمیٹرو کلیبا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دونوں ممالک کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اور یوکرین کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان یوکرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، یوکرین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

یوکرینی وزیرخارجہ ڈمیٹروکلیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے سلامتی اور خودمختاری کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے۔

Exit mobile version