Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی۔

سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ کراچی کے صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی فی یونٹ بجلی 1 روپے 44 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vg0Ww3gawsw&t=3s
Exit mobile version