52

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا  اب  وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سےکرنےکی تجویز ہے، 100 یونٹ  والے گھریلو  صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5  روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز  ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن  راشد لنگڑیال کا کہنا ہےکہ  بجلی کے 55 فیصد صارفین  پر  بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں