48

’کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر نہیں قرار دیگا‘، محرم کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق طے

’کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر نہیں قرار دیگا‘، محرم کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق طے

کوئی شخص کسی مسلمان کو کافر نہیں قرار دیگا‘، محرم کیلئے 18 نکاتی ضابطہ اخلاق طے

تمام شہریوں کا فرض ہے کہ ریاست کے ساتھ وفاداری کے حلف کو نبھائیں، ریاست کے خلاف مسلح کارروائی تشدد اور انتشار بھی بغاوت سمجھی جائے گی: اسلامی نظریاتی کونسل۔ فوٹو فائل
تمام شہریوں کا فرض ہے کہ ریاست کے ساتھ وفاداری کے حلف کو نبھائیں، ریاست کے خلاف مسلح کارروائی تشدد اور انتشار بھی بغاوت سمجھی جائے گی: اسلامی نظریاتی کونسل۔ فوٹو فائل

اسلامی نظریاتی کونسل نے پیغام پاکستان کی روشنی میں محرم الحرام کیلئے 18نکاتی ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، حکومتی اقدامات اور علماء و مشائخ کی تجاویز پر غور بھی کیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس نے پیغام پاکستان کی روشنی میں محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے اس کی منظوری دی، 18 نکاتی ضابطہ اخلاق پر اجلاس میں شریک تمام علمائے کرام نے دستخط کیے۔

طے ہونے والے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام شہریوں کا فرض ہے کہ ریاست کے ساتھ وفاداری کے حلف کو نبھائیں، ریاست کے خلاف مسلح کارروائی تشدد اور انتشار بھی بغاوت سمجھی جائے گی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ حکومتی، مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی افراد سمیت کسی کو کافر قرار دے، علما مشائخ اور عوام سکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کریں، فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، ریاست ایسے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی شخص کسی مسلمان کی تکفیر نہیں کرے گا، کوئی شخص کسی قسم کی دہشتگردی کو فروغ نہیں دے گا، مساجد ممبر و محراب، امام بارگاہوں سے نفرت انگیز تقاریر نہیں ہوں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=vg0Ww3gawsw&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں