روملی سہار لنک سڑک کشادگی کے نام پر اکھاڑنے کے بعد دو ماہ سے کام تعطل کا شکار،حالیہ بارشوں نے مزید تباہی مچا دی
اسلام گڑھ(نامہ نگار)روملی سہار لنک سڑک کشادگی کے نام پر اکھاڑنے کے بعد دو ماہ سے کام تعطل کا شکار،حالیہ بارشوں نے مزید تباہی مچا دی،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، عوام علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے اور لنک سڑک کی تکمیل مکمل کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ کے ملحقہ علاقے روملی سہار کی لنک روڈ جو زبوحالی کا شکار تھی کشادہ کرنے اور تارکول ڈالنے کے نام پر اکھاڑی گئی
جس جے بعد گزشتہ دو ماہ سے ٹھیکیدار نے کام بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حالیہ بارشوں نے سڑک کو مزید تباہی کیدھانے پر پہنچا دیا ہے عوام علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیں اور روملی سہار کی سڑک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ اور مسافر سکھ کا سانس لے سکیں۔