55

اسلام گڑھ چیرٹی نیٹورک کے نام سے ایسوسی ایشن کا قیام عمل لایا گیا

اسلام گڑھ چیرٹی نیٹورک کے نام سے ایسوسی ایشن کا قیام عمل لایا گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اسلام گڑھ چیرٹی نیٹورک کے نام سے ایسوسی ایشن کا قیام عمل لایا گیا جس کا مقصد اسلام گڑھ کی حدود میں موجود جتنے بھی چیرٹی ادارے میں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔
اس تحاد میں گیونگ فاؤنڈیشن،ویژن اگین،ثریا مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن،المدینہ 313،صدائے حق سوسائٹی شامل ہیں، گیونگ فاؤنڈیشن کا اس اتحاد میں پروجیکٹ اجتماعی شادیوں کا ہے،ویژن اگین کا پروجیکٹ آنکھوں کے متعلقہ کام اور کیمپنگ ہے،ثریا مشتاق کا پروجیکٹ ٹیکنیکل کالج اور کھانے کا پروجیکٹ ہے اسی طرح المدینہ 313 کا واٹر پروجیکٹ ہے اور صدائے حق سوسائٹی کو ٹیکنیکل کورسسز کروانے کا کام انھیں سونپا گیا ہے
یہ تمام ادارے ایک چھت تلے اکھٹے ہو گئے ہیں اور مزید بہتر طریقے سے اپنے اپنے شعبے میں عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔ تعلیمی خدمت کے لیے جو لوگ کام کر رہے ہیں انھیں بھی متحد کرنے کی کوشش جاری ہے اس ایسوسی ایشن کے ابتدائی اجلاس میں دو رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی سرپرستی ثریا مشتاق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی محمد مشتاق خان کریں گے جب کے ابرار منیر مغل اور قاری ماجد بطور ممبر شامل ہیں

جو اسلام گڑھ میں موجود تمام چیرٹی اداروں سے رابطے قائم کر کے انھیں متحد کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے کریں گے تاکہ عوامی فلاح کا کام مزید زیادہ جوش و جذبے اور بہتر انداز سے کیا جا سکے۔ اسلام گڑھ چیرٹی نیٹورک کا دفتر کے قیام کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا جس کی افتتاحی تقریب 13 اگست کو نزد جامع مسجد نیو ٹاؤن منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں