50

ماہِ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے زیر صدارت ایس پی فرحت عباس جملہ مذہبی مسالک کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

ماہِ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے زیر صدارت ایس پی فرحت عباس جملہ مذہبی مسالک کے نمائندگان اور امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں ماہِ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے جملہ مذہبی مسالک کے نمائندگان اور امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ایس پی ہیڈکوارٹرز شیخوپورہ فرحت عباس نے کی- اس موقع پر باہمی یگانگت و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے، اسکے فروغ اور باہمی رواداری کے لئے کاوشوں پر زور دیا گیا اور طے پایا کہ جملہ سٹیک ہولڈرز دوران ماہ محرم الحرام بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لئے متحد ہیں اور کسی کو بھی امن و امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون سب کے لئے برابر ہے،

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکورٹی معاملات میں ضلعی پولیس و جملہ اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قانون شکن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی- اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ممبر امن کمیٹی شیخوپورہ آصف حق نے بھی خصوصی شرکت کی جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اسلامی بھائی چارے، امن، صبروتحمل اور بردباری کا درس دیتا ہے اسلئے انشاءاللٰہ ضلعی انتظامی امور میں مکمل معاونت کی جائے گی اور عہد کیا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مثالی کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں