37

ضلع مہمند۔عیسی خیل قوم کا جرگہ انتظامیہ کیساتھ کامیاب

ضلع مہمند۔عیسی خیل قوم کا جرگہ انتظامیہ کیساتھ کامیاب

ضلع مہمند۔عیسی خیل قوم کا جرگہ انتظامیہ کیساتھ کامیاب۔جڑوبی درہ معدنیات پرمائینگ بند۔ٹھیکداران قومی تنازعہ حل تک مائینگ سے بازآجائے۔ورنہ قومی تصادم کے صورت میں لیزہولڈرہرقسم نقصان کی ذمہ دارہونگے۔عیسی خیل قوم اپنے ملکیت پرہرقسم قربانی دینےکیلئے تیارہے۔مٹھی بھرافرادکی جعلی لیز سختی سے مستردکرتے ہیں۔جعلی لیزہولڈرپیسوں کے خاطرعیسی خیل قوم میں رخنہ ڈالنے کی ہرگزکوشش نہ کریں۔عیسی خیل قومی مشران
غلنئی جرگہ ہال میں عیسی خیل قوم اور انتظامیہ کاجڑوبی درہ معدنیات پر مذکرات کامیاب ہوگئے۔اورمذکورہ مائنزپرقومی تنازعے کے بناضلعی انتظامیہ نےہرقسم مائینگ بندکردیاگیا۔غلنئی جرگہ ہال میں جڑوبی درہ معدنیات کے حوالے سے منعقدجرگہ میں عیسی خیل قوم کے مشران ملک محمدانور٫ملک خان زادہ سمیت قبیلے کے دیگرکثیرمشران سمیت ملک سلطان بائیزئی اور ملک نثارحلیمزئی٫ شیرذادہ خویزئی بھی موجودتھے۔ جرگہ سے قومی مشران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

بتایا۔کہ مٹھی بھر لوگوں نے جڑوبی درہ معدنیات پرچوری چپکے سے اونے پونے دام سے نیلام کرکے جعلی لیزکیاہے۔جبکہ جڑوبی درہ کے کثیرخاندانوں نے اجلاس عام کے ذریعے مذکورہ معدنیات ان کے ڈبل نرخ پرلیزکی ہیں۔مگر اب وہ جعلی لیزہولڈرزبردستی جڑوبی درہ میں مائینگ شروع کرنے کے درپے ہیں

۔اورمقامی لوگوں پر اپنے آبائی علاقے میں داخلے کاقدعن لگائے تھے۔جبکہ عیسی خیل قوم جعلی لیزیکسرمستردکرتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کے جانب سے مائینگ پرپابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تمام لیزہولڈرسے اپیل کی کہ تنازعہ حل تک مائنزپرمائینگ نہ کریں۔بصورت دیگرہرقسم مالی و جانی نقصان کامتعلقہ ٹھیکدارذمہ دارہونگے۔کیونکہ عیسی خیل قوم اپنے ملکیت پرہرقسم قربانی کیلئے تیارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں