Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل قندھاری کے دو فریقین کے درمیان سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ قبائلی عمائدین نے اے ڈی آر کے ذریعے ختم کردیا گیا

قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل قندھاری کے دو فریقین کے درمیان سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ قبائلی عمائدین نے اے ڈی آر کے ذریعے ختم کردیا گیا

قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل قندھاری کے دو فریقین کے درمیان سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ قبائلی عمائدین نے اے ڈی آر کے ذریعے ختم کردیا گیا جائیداد تنازعہ دو مہینے کے قلیل مدت میں فیصلے پر دونوں فریقین نے اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل میں فریق اول بختور شاہ ،سخی جان پسران رحیم گل ساکنان قنداری اور م فریقین دوئم تاج محمد ولد عرب گل خانہ وعدہ ولد گل زادہ تاج میر ولد ہمیش خان قنداری سندوخیل قندھاری کے درمیان کئ سالوں سے زمینی تنازعہ چلا آرہا تھا فریقین نے دو مہینے پہلے اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی کے آفس میں اپنے تنازعے کے حل کیلئے درخواست دی

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قبائلی مشر ملک خان بہادر صافی کے سربراہی میں اے ڈی آر کے تحت جرگہ تشکیل دیا دونوں فریقین سے واک اختیار لے کر دو مہینوں کے اندر زمینی تنازعہ افہام وتفہیم سے فریقین کے مرضی سے حل کردیا فیصلہ سناتے وقت اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی ایڈیشنل کمشنر عثمان حمزہ اپر مہند تحصیلدار صافی واصف خان نائب تحصیلدار حلیم زئ سیار احمد اور دیگر قبائلی عمائدین کی موجودگی میں فیصلہ سنادیا ۔ دونوں فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ کئی سالوں جاری تھا جو کسی بھی وقت بڑے جانی ومالی نقصان کا سبب بن سکتا تھا

اس موقع پر دونوں فریقین نے سستا اور جلد انصاف پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند اور قبائلی مشر خان بہادر کا شکریہ ادا کیا بعد میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی نے کہا کہ اے ڈی آر کے ذریعے اب تک علاقے کے بڑے تنازعات حتم ہوچکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر قسم سہولت دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں علاقے میں جتنے تنازعات ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتے ہیں ان پر فوری اے ڈی آر کے تحت کارروائی کرینگے

Exit mobile version