42

امام حسین علیہ السلام کی قربانی کائنات کی عظیم قربانی ہے- سید آغا مستنصر رضا نقوی

امام حسین علیہ السلام کی قربانی کائنات کی عظیم قربانی ہے- سید آغا مستنصر رضا نقوی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)امام حسین علیہ السلام کی قربانی کائنات کی عظیم قربانی ہے، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اصول دین کی بنیاد کو اپنے خون سے سیراب کیا- ان خیالات کا اظہار متولی و صدر انجمن غلامان پاک علی مسجد شیخوپورہ سید آغا مستنصر رضا نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ شریعت تا حشر امام حسین علیہ السلام کی مقروض رہے گی،

حضرت امام حسین علیہ السلام اور یزید میں جھگڑا اقتدار کا نہیں کردار کا تھا، امامِ عالی مقام نے سب کچھ لٹا کر ظلم کے تابوت میں اخری کیل ٹھونک دی، محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق و سچ پرثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے، شہادت امام عالی مقام امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے، ہم سب کو چاہیے کہ امام عالی مقام کے فلسفہ شہادت کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں کیونکہ نواسہ رسول نے کربلا کے تپتے ریگزاروں میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹوا دیا مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں