اسلام گڑھ ضلع میرپور کی عوام سے اپیل کرتا ہوںکہ ان ظالم حکمرانوں کی درو دیوار ہلاکر رکھ دیں، بدر حسین
اسلام گڑھ (نامہ نگار)چودھری بدر حسین عوامی سماجی رہنما نے کہاکہ تین اگست بروز جمعرات اسلام گڑھ ضلع میرپور کے غیور عوام کمر توڑ مہنگائی ،بجلی ، ٹیلی فون ، انٹر نیٹ کے بلات میں بے تحاشہ اضافے ،سرکاری اداروں اور سرکاری نظام میں کرپشن ،میرٹ کی پامالی ، بے روزگاری ،چک ہریام پل کی تکمیل میں تاخیر کے خلاف اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلیںاور قائد اعظم سٹیڈیم میرپور پہنچیں
۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوننے کہا کہ میں اسلام گڑھ ضلع میرپور کی عوام سے اپیل کرتا ہوںکہ ان ظالم حکمرانوں کی درو دیوار ہلاکر رکھ دیں اور ان کے سامنے ڈٹ جائیں آج نہیں ڈٹیں گے تو پھر آپ اسی طرح کمر توڑ مہنگائی ،بجلی ، ٹیلی فون ، انٹر نیٹ کے بلات میں بے تحاشہ اضافے ،سرکاری اداروں اور سرکاری نظام میں کرپشن ،
میرٹ کی پامالی ، بے روزگاری ،چک ہریام پل کی تکمیل میں تاخیرجیسے ظلم کے آگے کبھی نہیں اٹھ سکیں گے۔ کشمیری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے اپنے حق کے لیے جاگیں خدا کے لیے اپنے حق کے لیے جاگیں آج نہیں تو پھر کبھی نہیں آج ہم اہلیان اسلام گڑھ کامران طارق کی کال پر
مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تین اگست بروز جمعرات کو قائداعظم اسٹیڈیم میں بھرپور شرکت کرینگے