اسمبلی 9 اگست کو ختم ہوجائیں گی نگراں حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام آئے ہیں فائنل نام اچانک بتایا جائے گا،سید خورشید شاہ 24

اسمبلی 9 اگست کو ختم ہوجائیں گی نگراں حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام آئے ہیں فائنل نام اچانک بتایا جائے گا،سید خورشید شاہ

اسمبلی 9 اگست کو ختم ہوجائیں گی نگراں حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام آئے ہیں فائنل نام اچانک بتایا جائے گا،سید خورشید شاہ

ٹھٹھہ نمائندہ
اسمبلی 9 اگست کو ختم ہوجائیں گی نگراں حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پانچ نام آئے ہیں فائنل نام اچانک بتایا جائے گا۔ K4 کا منصوبہ پانی کی قلت ختم کرے گا
وفاقی وزیر آبی وسائل
سید خورشید شاہ

پانی کے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کینجھر کے قریب K4 منصوبے کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اس موقع پر انہیں واپڈا کی طرف سے بریفنگ دی گئی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس منصوبے میں تاخیر ہونے کے زمہ دار مجھ سمیت سب ہیں تاخیر کی وجہ منصوبے کے ڈیزائین میں غلطی تھی جس کی تحقیقات ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کا بہترین منصوبہ ہے جس کی بدولت عوام کو صاف صحت مند پانی کینجھر جھیل سے ملے گا

اس کے علاوہ صنعتی اور تجارتی ادارے بھی پانی سے فائیدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ 126.40 بلین کا یہ منصوبہ اکتوبر 2024 تک مکمل ہوجائے گا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت 9 اگست کو ختم ہوجائے گی اور 10 اکتوبر سے نگراں حکومت کا سیٹ اپ شروع ہوجائے گا انہوں نے کہا وزیر اعظم کے لئے پانچ ناموں پر غور ہورہا ہے اور اخری نام کا اعلان اچانک کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں