Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مسلم چیرٹی نے آزاد کشمیر کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور طلباء وطالبات کو چھت فراہم کردی

مسلم چیرٹی نے آزاد کشمیر کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور طلباء وطالبات کو چھت فراہم کردی

مظفرآباد برطانوی رفاعی ادارے مسلم چیرٹی نے آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے 5 تعلیمی اداروں کی عمارتیں تعمیر کرکے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور طلباء وطالبات کو چھت فراہم کردی ۔ڈونر نے مزید سکولوں کی تعمیر کی یقین دھانی کرادی
برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیر مسلمانوں کے رفاعی ادارے مسلم چیرٹی نے ضلع سدھنوتی کی تحصیل بلوچ ضلع پونچھ راولاکوٹ میں جنڈالہ اور مظفرآباد میں نصیرآباد اورکوٹ ترھالہ کے مقامات پر پانچ تعلیمی اداروں کی تعمیر مکمل کرکے

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کے حوالے کر دیئے ہیں ۔برطانیہ میں اپنے پانچ گھر فروخت کرکے کروڑوں روپے کی رقم عطیہ کرنے والے میرپور کے شہری چوہدری محمد اسلم اور وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی نے سکولوں کا افتتاح کیا ۔آزاد کشمیر کے زلزے سے متاثرہ علاقوں میں 12 سرکاری عمارتوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے عطیہ دینے والے بزرگ شہری چوہدری محمد نے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں سکول کی مزید عمارتوں کی تعمیر کیلئے مالی تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے بیرون ممالک میں

آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں سمیت مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ازاد کشمیر میں کھلے آسمان نے نیچے تعلیم حاصل کرنے والے تین لاکھ سے زائد بچوں کو چھتیں فراہم کرنے کیلئے عطیات فراہم کریں۔علاقہ مکینوں طلباءو طالبات نے مظفرآباد میں گھناں گھمٹ ،کوٹ ترھالہ،بلوچ میں بٹوچی اور اپر کہالہ اور راولا کوٹ پونچھ میں لہاسر جنڈالہ کے مقامات سکول کی تعمیر پر ڈونرز اور مسلم چیرٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

Exit mobile version