نوجوان معالج ڈاکٹر رانا باسل محمود جذبہ خدمتِ خلق سے سرشار
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
نوجوان معالج ڈاکٹر رانا باسل محمود جذبہ خدمتِ خلق سے سرشار ہیں اور مستقبل قریب میں مملکتِ خداداد کے لئے بہترین خدمات سرانجام دینے کا عظیم جذبہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت بیرون ملک میڈیکل سائسنز میں زیر تعلیم ہیں- میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں نوجوان معالج ڈاکٹر رانا باسل محمود کا کہنا تھا کہ الحمدللٰہ بیرون ملک میڈیکل سائنسز میں زیرتعلیم ہوں اور ایم بی بی ایس (ایم ڈی) کررہا ہوں، میری تعلیم مکمل ہورہی ہے اور عملی زندگی میں جلد قدم رکھوں گا-
انہوں نے اس جذبہ کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک تعلیم مکمل ہوتے ہی میڈیکل سائنسز کے شعبہ میں اپنے ملکِ پاکستان کے لئے خدمات سر انجام دوں گا کیونکہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اور عملی زندگی میں کسی بھی دوسرے ملک پر اپنے ملک پاکستان کو ترجیح دوں گا، ہمارے ملک نے ہمیں سب کچھ دیا اس ارضِ پاک کا ہم پر بہت بڑا قرض ہے جس کے لئے خدمت کا جذبہ موجود ہے- انہوں نے نوجوان طلباء و طالبات کے نام پیغام میں کہا کہ بیرونِ ملک کہیں سے بھی تعلیم حاصل کریں لیکن عملی زندگی میں ملک کو نہ چھوڑیں